کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صحت حکام نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے ابھی تک نوول کرونا وائرس ویکسین کی بوسٹر خوراک نہیں لگوائی وہ چین کی سائنوفارم ویکسینز لگوائیں کیونکہ رواں سال جزیرائی ملک میں کرونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کا امکان ہے۔
وزارت صحت کے وبائی امراض یونٹ کی سربراہ وبائی امراض کی ماہر سمیتھا گنیگے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سری لنکا میں 18 سال سے زائد عمر کے 60 لاکھ افراد کو ابھی تک بوسٹر خوراک نہیں لگائی جا سکی ہے۔
سمیتھا گنیگے نے بتایا کہ ہمارے پاس اسٹاک میں 18 لاکھ سائنوفارم ویکسینز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کوویڈ۔19 انفیکشن میں معمولی اضافے کے باوجود سری لنکا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نوول کرونا وائرس کی کسی بھی قسم کو ملک میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتے۔ ہم صرف اس میں تاخیر کر سکتے ہیں، جس کا واحد راستہ نوول کرونا وائرس کی ویکسین لگوانا ہے۔