سری لنکا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے چائے کی پتی کا عطیہتازترین
September 08, 2022
کولمبو(شِنہوا) سری لنکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے سیلون چائے کی ایک کھیپ کا عطیہ فراہم کیا ہے۔سرکاری محکمہ اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ علی صابری نے سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر عمر فاروق برکی کو چائے کا عطیہ پیش کیا اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ رواں ہفتے کے شروع میں، صدررانیل وکرما سنگھے نے کہا تھا کہ سری لنکا اپنےدیرینہ دوست پاکستان کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔