• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا کا چین سمیت 7ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزا فیس معاف کرنے کا اعلانتازترین

November 28, 2023

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا  نے چین، بھارت، انڈونیشیا، روس، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور جاپان کے رہائشیوں کے لیے فوری طور پر ویزا فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امیگریشن اینڈ ایمیگریشن محکمے کی جانب سے  منگل کو میڈیا کو بھیجے گئے ایک بیان کے مطابق یہ اسکیم 31 مارچ 2024 تک قابل عمل رہے گی جو سیاحتی صنعت کی تعمیر نو کے لیے ایک پائلٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ مذکورہ ممالک کے افراد جن کے پاس سفارتی، سرکاری، سرکاری امور، سروس اور عام پاسپورٹ ہیں وہ اس اسکیم کے لیے اہل ہیں۔محکمہ نے کہا کہ مذکورہ ممالک کے  افراد کو سری لنکا پہنچنے سے پہلے مفت الیکٹرانک ٹریول اتھرائزیشن (ای ٹی اے ) کے لیے درخواست دیناہو گی۔