• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا کے صدر کا نئے روائتی سال کے آغاز پرازسرنو شروعات کرنے پر زورتازترین

April 14, 2023

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صدر رانیل وکرماسنگھےنےبحران سےمتاثرہ جزیرہ نما ملک میں جمعہ کوروایتی سنہالا اور تامل نئے سال کے آغازکے جشن کے موقع پرازسرنو شروعات کرنے پر زور دیا ہے۔

وکرما سنگھے نے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ سری لنکا کے لوگوں نے ملک کو درپیش بدترین معاشی بحران کے باوجود 2022 میں نئے سال کی روایتی رسومات میں حصہ لیا۔

 انہوں نے کہا کہ پچھلے سال شدید معاشی بحران سے  ہماری روزمرہ زندگیاں درہم برہم ہو گئیں تاہم ہم نے نئے سال کی رسومات میں ان شدید مشکلات کے ساتھ حصہ لیا اورہم اس مصیبت سے نجات کے لیے جدوجہد کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

وکرما سنگھے نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ 2023 میں سری لنکا کے لیے ایک خوشگوار ماحول میسر آیا اور اس لیے ملک کو موجودہ حالات کے مقابلے میں زیادہ خوشحال بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔