کولمبو(شِنہوا)سری لنکا میں 13جولائی کو حکومت مخالف مظاہروں کے باعث ملک چھوڑ کر جانیوالے سابق صدرگوٹا بایا راجا پاکسا گزشتہ شب سری لنکا واپس لوٹ آئے
ہیں۔مقامی ٹی وی چینلز پرنشر کردہ فوٹیج میں گوٹا بایا راجا پاکسا کو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سری لنکا کی حکمران جماعت
پوڈوجانا پیرامونا کے متعدد اراکین پارلیمنٹ نے ان کا استقبال کیا۔گوٹا بایا راجا پاکسا تھائی لینڈ سے سنگاپور کے راستے سری لنکا پہنچے ہیں۔