• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا کے سابق وزیر خزانہ کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئیتازترین

September 02, 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے سابق وزیرخزانہ باسل راجہ پاکسا کو سپریم کورٹ نے 15 جنوری 2023ء تک بیرون ملک کا سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے انہوں نے ملک چھوڑنے سے روکنے کیخلاف بنیادی حقوق کے تحت درخواست دائر کر رکھی تھی۔

وکلاء کی جانب سے باسل راجا پاکسے کو علاج کیلئے امریکہ جانے کی اجازت دینے کی اپیل پر سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک فیصلے میں سابق وزیرخزانہ کو آئندہ سال جنوری تک بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

سپریم کورٹ نے اس سے قبل ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم مہندا راجہ پاکسا اور سابق وزیر خزانہ باسل راجہ پاکسا کو 5 ستمبر تک ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا تھا۔

یہ حکم بنیادی حقوق کے تحت 2 درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد دیا گیا ہے جس میں موجودہ حکومت کو جاری معاشی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سری لنکا غیر ملکی کرنسی کی کمی کی وجہ سے اس وقت اپنے بدترین معاشی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے جس کے باعث ایندھن، ادویات اور یہاں تک کہ اشیائے خورونوش جیسی ضروری اشیاء کی بھی کمی پیدا ہو گئی ہے۔