کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے وزیر برائے فراہمی آب سنتھ نشانتھا اور ایک پولیس افسر جمعرات کو کولمبو کاتونائیکے ایکسپریس وے پر ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
ایکسپریس وے کے کنڈانہ پولیس ڈویژن میں مقامی وقت کے مطابق الصبح 2 بجے وزیر کی گاڑی کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق وزیر اور پولیس افسر ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ انکا ڈرائیور زیر علاج ہے۔