• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سرحد پار ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 313 مشتبہ افراد میانمار سے چین کے حوالےتازترین

September 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) سرحد پار ٹیلی کام فراڈ میں ملوث مشتبہ 313 چینی شہریوں کو میانمار سے چین کے حوالے کردیا گیا۔ وزارت پبلک سیکورٹی نے پیر کو بتایا کہ مشتبہ افراد کو چین اور میانمار کی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا، مشترکہ آپریشن  کے تحت شمالی میانمار میں ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن کے دوران سرحد پار ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 870 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 313 چینی اور 557 میانمار کے شہری شامل تھے۔ رواں سال مارچ میں، چین اور میانمار کی پولیس نے میانمار کے میوز ریجن میں پہلا مشترکہ آپریشن کیا تھا، جس میں ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 800 سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔