• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سربراہ اقوام متحدہ نے عالمی صدمات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی پلیٹ فارم کی تجویز پیش کردیتازترین

March 10, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس نے پیچیدہ عالمی صدمات  کے لیے ایک ایمرجنسی پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی ردعمل کو مستحکم  بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے 2024 میں طے شدہ مستقبل کے سربراہی اجلاس کے لیے  ایک پالیسی بریف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دھچکوں کا عالمی ردعمل اکثر عارضی، بکھرا ہوا اور برجستہ  ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی ردعمل کے ساتھ ایک طریقہ کار کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ہمارے عالمی طور پر باہم مربوط ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ایک ملک یا شعبے میں آنے والے دھچکے  تیزی سے دوسری جگہوں پر اکثر غیر متوقع طریقوں سے صدمات پر مبنی  نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ 

یہ صدمات  ہم پر زیادہ طاقت اور تواترکے ساتھ آ رہے ہیں جس کے امن و سلامتی، اقتصادی استحکام اور ماحولیاتی استحکام کے لیے سنگین مضمرات ہوتے  ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان صدمات  کا کچھ علاقوں میں غیر متناسب اثر ہو سکتا ہے۔ نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض اور عالمی گزربسر کی لاگت کے  بحران  دونوں ہی  نے غریب ترین اور سب سے زیادہ کمزور طبقے کو متاثر کیا ہے  جس سے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈ ی جی ) کی پیشرفت اور ایجنڈا 2030 مزید راستے سے ہٹ گیا ہے۔