• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سربراہ اقوام متحدہ کا کثیرالجہتی کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہتازترین

December 29, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کثیرالجہتی کو مستحکم کرنے  کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور عالمی چیلنجز کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار پر اپنے یقین کا اظہار کیا ہے۔

گوتریس نے کثیرالجہتی پر سلامتی کونسل کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے  سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالا ہے دور حاضر کے  عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی کو مستحکم  بنانا ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے تاریک ترین ادوار کے دوران سلامتی کونسل میں اجتماعی فیصلہ سازی اور مسلسل بات چیت نے اجتماعی سلامتی کے نظام کو، چاہے یہ  نا قص ہی کیوں نہ ہو ، برقرار رکھا جس نے بڑی طاقتوں کے مابین  فوجی تصادم کا راستہ روکا ہے۔

گوتریس نے کہا کہ  اس طرح کی پیشرفت کے باوجود دنیا کو  اب بھی اسی قسم کے  چیلنجز  کا سامنا  ہے جس وقت  اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

ان میں  ریاستوں کے درمیان جنگیں ، قیام امن کی صلاحیت کی حدود ، دہشت گردی اور اجتماعی سلامتی کا ایک منقسم نظام شامل ہے۔ 

انہوں نے اس جانب بھی  اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تصادم  نے ڈرامائی طور ارتقائی مراحل طے  کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ 2023 میں امن کے لیے ایک نیا ایجنڈا پیش کرنے کی امید رکھتے ہیں جس کے بارے میں تمام رکن  ملکوں سے بات کی جائے  گی اور نئے اور پرانے سیکیورٹی چیلنجز کے ساتھ ساتھ مقامی، قومی، علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹا جائے گا۔