• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سربراہ اقوام متحدہ کا اطلاعاتی دیانتداری کیلئےعالمی اصولوں کا اجراءتازترین

June 25, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےاطلاعاتی دیانتداری کیلئے اقوام متحدہ کے عالمی اصولوں پر مبنی ایک مجموعہ جاری کر دیا ہے جو پائیداد مستقبل اور انسانی حقوق کیلئےمعلوماتی ماحول  پر زور دیتے ہیں۔

اطلاعاتی دیانتداری کیلئے اقوام متحدہ کے عالمی اصولوں کا اجرا کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں گوتریس نے کہا کہ  سماجی اعتماد اور لچک، آزاد اوروسیع میڈیا، صحت مند ترغیبات، شفافیت اور تحقیق اورعوامی بااختیاری کے پانچ اصول  انسانوں کیلئے اطلاعات کے حیاتیاتی نظام کے ایک اہم نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصول   پائیدار اور جامع ترقی ،ماحولیاتی اقدامات ۔جمہوریت اورامن کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اطلاعاتی دیانتداری  کے عالمی اصول رکن ممالک،نوجوان رہنماوں،تعلیمی اداروں،سول سوسائٹی، ٹیک کمپنیوں اور میڈیا سمیت نجی شعبے کی کھلی مشاورت کا نتیجہ ہے۔

یہ اصول آگے بڑھنے کا واضع راستہ بتاتے ہیں ، ان میں  انسانی حقوق بشمول اظہار رائے اور نقطہ نظر کی آزادی کی جڑیں مضبوط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اورنفرت انگیز تقاریر تعصب اور تشدد،تقسیم اور تنازعات کو بڑھا رہی ہیں،اقلیتوں کوبدنام اورانتخابات کی سالمیت پر سمجھوتہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیے، تحریف ، جھوٹ مایوسی، عدم اعتماد اور علیحدگی کو جنم دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ  یہ معاشرتی ہم آہنگی کو کمزور کرتے ہیں، جس سے پائیدار ترقیاتی اہداف مزید پہنچ سے باہر ہو جاتے ہیں۔