• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سربیا میں نئے چین-یورپ ایکسپریس ریلوے اسمبلی مرکز کا افتتاحتازترین

September 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)شانڈونگ چائنا یورپ ایکسپریس ریلوے اسمبلی سینٹر کا افتتاح بلغراد کے شمال مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے انڈجیجا میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔

تقریب میں چین کی شانڈونگ لنگ لونگ ٹائر کمپنی لمیٹڈ کی پہلی خصوصی سپلائی چینز ٹرین کی  پریزنٹیشن کی گئی ، اس میں سربیا اور چین کے سرکاری عہدیداروں اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سربیا کے وزیر برائے مقامی اور غیر ملکی تجارت تومیسلاو مومیرووک نے کہا کہ نیا اسمبلی مرکز سربیا کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے سربیا خطے میں ایک اہم لاجسٹک مرکز کے طور پر ابھرےگا۔

سربیا میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور ژانگ ژی نے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے تعاون کو بڑھائیں اور تعلقات کو مضبوط بنائیں۔