• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سربیا کے صدر کی جانب سے چینی سیاحوں کا خیر مقدمتازترین

February 23, 2023

بلغراد (شِنہوا) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے 44ویں بلغراد بین الاقوامی سیاحتی میلے کے افتتاح کے موقع پر چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہا ہے جہاں چین پہلی بار مہمان خصوصی ہے۔

ووچک  نے  کہا  کہ میں چینی شہریوں کو اپنے ملک میں مدعو کرنا چاہتا ہوں اور  میں انہیں  ضمانت دے سکتا ہوں  کہ یورپ کے کسی اور ملک میں ان کا اتنا خوش دلی سے، کھلے بازؤں اور کھلے دل سے استقبال نہیں کیا جائے گا جیسا کہ سربیا میں کیا جائے گا۔

ووچک  نے کہا کہ 2012 سے 2019 تک سربیا میں چینی سیاحوں کی تعداد میں 30 گنا اضافہ ہوا۔ براہ راست پروازیں مزید چینی سیاحوں کو سربیا کی جانب  راغب کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ سربیا نے حالیہ برسوں کے دوران  اپنی سیاحت کی صنعت کی بہتر ی کے لیے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں۔ ملک کی سیاحت کی آمدنی میں 2012 کے مقابلے میں 3.5 گنا اضافہ ہوا ہے اور سیاحوں کی آمد کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے۔

اس میلے میں 30 سے زائد ملکوں  کے نمائندوں نے شرکت کی جس نے 350 نمائش کنندگان کو اپنی جانب راغب  کیا ہے۔ اس میں  100 سے زائد مقامی بلدیات بھی اپنے پروگرامز اور سیاحتی مقامات پیش کریں گی۔

چین کے سفیر چھن بو نے کہا کہ چین اور سربیا کے سیاحتی تعاون کے لیے دو منفرد فوائد ہیں۔ ان میں باہمی ویزا سے استثنیٰ اور براہ راست پروازیں شامل ہیں۔

چھن نے کہا کہ اس طرح کے تعاون کے وسیع امکانات ہیں کیونکہ یہ چین اور وسطی اور مشرقی یورپی ملکوں  کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔