• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سربیا ، فائرنگ سے 8 افراد جاں بحقتازترین

May 05, 2023

بلغراد (شِنہوا) سربیا کے شہر بلغراد سے 60 کلومیٹر جنوب میں ملادینوواک قصبے کے قریب واقع دیہات میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ 

سربیا کے سرکاری نشریاتی ادارے  آر ٹی ایس کے مطابق مبینہ طور پر 21 سالہ حملہ آور نے چلتی ہوئی گاڑی سے خودکار ہتھیار کے ذریعے ہجوم پر فائرنگ کر دی۔

حملہ آور نے ایک گاؤں میں فائرنگ کی اور فرار ہونے سے قبل ہمسایہ گاؤں میں فائرنگ جاری رکھی۔

پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر تعینات کر دیا گیا جبکہ ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

آر ٹی ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص کی مکمل تلاش کے لئے 600 کے لگ بھگ خصوصی فورسز کے اہلکار اور ایک ہیلی کاپٹر مختص کر دیا گیا ہے۔

سربیا میں دو روز کے دوران فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

بدھ کے روز سربیا کی بلدیہ ویراکار میں ویلادی سلیو ریبنیکار ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 دیگر زخمی ہو ئے۔