• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی زیر صدارت افغان نگراں حکومت کی کابینہ کا اجلاستازترین

November 21, 2023

کابل(شِنہوا) افغان نگراں حکومت کی کابینہ کا اجلاس ملک کے  جنوبی صوبے قندھار میں منعقد ہوا جس کی صدارت سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کی۔

 مقامی ٹیلی ویژن طلوع نیوز نے منگل کوقندھار کے مقامی ذرائع کے حوالے سے  ایک رپورٹ میں بتایا کہ  امارت اسلامیہ کے رہنما، مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز سے صوبے میں جاری ہے۔

 میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تمام وزراء اور آزاد اداروں کے سربراہان نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔