• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سپیس ایکس نے مزید 48 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیےتازترین

July 08, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے 48 مزید سٹار لنک سیٹلائٹس مدار میں بھیج دیے ہیں۔

ایک فالکن 9 راکٹ  بحر الکاہلی وقت دن 12 بج کر 29 منٹ پرکیلیفورنیا میں وینڈنبرگ سپیس فورس بیس پر خلائی لانچ کمپلیکس سے روانہ ہوا۔

لانچ کے فوری بعد فالکن 9 کا پہلا حصہ بحر الکاہل میں واقع آف کورس آئی سٹیل لو یو ڈرون شپ پر اترا۔

سپیس ایکس کے مطابق سٹارلنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں  انٹرنیٹ کی رسائی ناقابل اعتبار، مہنگی، یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔