• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سپین میں چینی سیاحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہتازترین

August 08, 2023

میڈرڈ(شِنہوا) سپین کا دورہ کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں 2023 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 420 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہسپانوی سیاحتی ادارے ٹورسپینا کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 1 لاکھ 35 ہزار 715 چینی شہر یوں نے سپین کا دورہ کیا جبکہ جنوری سے جون 2021 کے درمیان یہ تعداد صرف 26 ہزار 85 تھی۔

سپین کے قائم مقام وزیر صنعت، تجارت اور سیاحت ہیکٹر گومز نے اس رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہو ئے  کہا کہ وبائی مرض کے بعد چینی سیاحوں کی واپسی ایک بہترین خبر ہے۔

 

سپین کے شہر بارسلونا میں واقع ساگراڈا فیمیلیا چرچ کے باہر چینی سیاحوں کا تصویر کے لیے انداز۔ (شِنہوا)

گومز نے مزید کہا کہ سپین اور چین کے درمیان پروازوں کی تعداد میں سال کی دوسری ششماہی کے دوران  مزید اضافہ ہوگا۔

گومز نے کہا کہ 2023 میں رواں موسم گرما کے دوران  (نئی پروازوں کی) شمولیت کے ساتھ ہم وبائی امراض سے قبل کے 80 فیصد رابطے بحال کر لیں گے۔

2024 پورے یقین کے ساتھ  وہ سال ہوگا جس میں اس مارکیٹ کا مکمل استحکام ہو  گا جو ہمارے ملک کے لئے بہت اہم ہے۔

ہسپانوی شماریاتی دفتر (آئی این ای) کے اعداد و شمار کے مطابق نوول کرونا وائرس سے قبل 2019 میں 7 لاکھ 750 چینی سیاحوں نے سپین کا سفر کیا تھا۔