• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی چین کے اعلیٰ قانون ساز کے ساتھ وڈیو لنک پرگفتگوتازترین

July 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کے درمیان منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت ہوئی۔

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے اس موقع پر کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کووسعت دینے سمیت وسیع تر ترقی کی غرض سے پاک چین سدا بہار سٹرٹیجک تعاون پرمبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

باہمی دوستی کےطویل عرصے کے دوران چین کے بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر چین کی مضبوط حمایت پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے ژاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سٹرٹیجک  تعاون کو مضبوط کرنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل پر مبنی قریبی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نےامیدظاہرکی کہ دونوں فریق سدا بہار عملی تعاون کو وسعت دینے کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ایک نئی سطح پر لے جائیں گے، عوام کے دوستانہ تبادلوں کو مضبوط کریں گے، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر قریبی ہم آہنگی اور تعاون جاری رکھیں گے اور عالمی نظم و نسق کو مزید منصفانہ بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

 ژاؤ نے کہا کہ چین گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کی حمایت کرنے اور گروپ آف فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو میں شامل ہونے پر پاکستان کی تعریف کرتا ہے۔   

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چین کی تجاویز اور اقدامات میں پاکستان کی حمایت اور شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور متعلقہ اقدامات کے موثر نفاذ کومشترکہ طور پر فروغ دیتے ہیں۔

ژاؤ نے کہا کہ این پی سی پاکستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے، حکمرانی کے تجربے پر تبادلہ کرنے، دوطرفہ تعاون کے لیے سازگار قانونی دستاویزات کی منظوری اور بروقت اجراء ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے قانونی ضمانت فراہم کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پرقومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی مفادات کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مضبوط بنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

پرویز اشرف نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی چین کی این پی سی کے ساتھ تبادلوں اور باہمی طور پر سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سمیت دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے میں مقننہ کے طور پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔