• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سوویت یونین کے سابق رہنما میخائل گورباچوف انتقال کرگئے،روسی صدر کا اظہار افسوستازترین

September 02, 2022

ماسکو(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سابق سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 بدھ کو روس کی آر آئی اے نووستی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صدر پوتن میخائل گورباچوف کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔  

ترجمان نے مزید کہا کہ صبح  وہ گورباچوف کے اہل خانہ اور دوستوں کو تعزیت کا ایک ٹیلیگرام بھیجیں گے۔  

گورباچوف منگل کی شام کو 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ سینٹرل کلینکل ہسپتال کے مطابق وہ شدید اور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔