• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صومالیہ میں تباہ کن حملےمیں یوگنڈا کے 54 امن فوجی ہلاک: صدریوگنڈاتازترین

June 05, 2023

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی نے کہا ہے کہ صومالیہ کے جنوب مغربی علاقے میں گزشتہ ہفتے ایک تباہ کن حملے میں ملک کے 54 امن فوجی ہلاک ہو گئے۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع بلو ماریر قصبے میں صومالیہ میں افریقی یونین ٹرانزیشن مشن (اے ٹی ایم آئی ایس) کے یوگنڈا کے دستے کے زیر انتظام ایک فوجی اڈے پر عسکریت پسند گروپ  الشباب نے قبضہ کر لیا جس کے بعد ان فوجیوں کو قتل کردیا گیا۔

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں سٹیٹ ہاؤس نے صدر یوویری موسیوینی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں نے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا اور خود کو دوبارہ منظم کیا جس کے نتیجے میں اڈے پر دوبارہ قبضہ کر لیا گیا۔ تاہم اس حملے میں ایک کمانڈر سمیت 54 فوجی مارے گئے۔