موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ میں تین ہفتے قبل شروع ہونے والے موسمی شدت کے سیزن(اکتوبرتادسمبر) میں بارشوں کے آغاز سے لے کر اب تک موسلا دھار بارشوں اور ندی نالوں میں آنے والے سیلاب سے کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ 78 ہزار سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
انسانی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے ) نے سیلاب سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے43 ہزار 840 افراد کواونچے مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جن میں سے اکثریت کو ریاست ہیرشابیل میں بھیجاگیا۔
او سی ایچ اے نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کی اکثریت سیلاب تھمنے کے بعد اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر نقل مکانی کرنے والے مقامات پرموجود تھے تاہم اگر بارشیں پیش گوئی کے مطابق جاری رہیں تو وہ بعد میں آنے والے سیلاب کے خطرے سے دوچار رہیں گے کیونکہ نقل مکانی کے زیادہ تر مقامات نشیبی علاقوں میں واقع ہیں۔