• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صومالیہ میں شدید بارشوں سے7لاکھ 70ہزارافراد کے متاثر ہونے کاخدشہ ہے:اقوام متحدہتازترین

April 22, 2024

موغادیشو(شِنہوا)اقوام متحدہ نے صومالیہ کے 22 اضلاع میں آئندہ ہونے والی موسمی بارشوں اورسیلاب سے تقریباً7لاکھ 70ہزار افراد کے متاثر ہونے کاخدشہ ظاہرکیا ہے۔

امدادی اموربرائے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) نے گزشتہ روز کہا کہ صومالیہ کے بیشتر علاقوں میں اپریل سے جون تک جاری رہنے والی موسمی بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے اگر چہ کچھ علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں تاہم ابھی تک کسی دریا میں سیلابی صورتحال کی اطلاع نہیں ہے۔

او سی ایچ اے نے دارالحکومت موغادیشو میں جاری تازہ ترین امدادی صورتحال میں بتایا کہ امدادی ماہرین نے بارشوں کے متوقع اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، لیکن بروقت ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیاد پروسائل کی ضرورت ہے۔