واشنگٹن (شِنہوا) صومالیہ میں ایک امریکی فوجی کارروائی کے دوران داعش کے متعدد ارکان ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں شدت پسند گروپ کا ایک اہم رہنما بھی شامل ہے۔
امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں صومالیہ میں داعش کا رہنما اور داعش کے عالمی نیٹ ورک کا اہم سہولت کار بلال السوڈانی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ "السوڈانی افریقہ میں داعش کی بڑھتی موجودگی کے فروغ اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں گروپ کی کارروائیوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کا ذمہ دار تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی اجازت سے یہ آپریشن صومالیہ کے شمالی علاقے میں کیا گیا اور اس میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔