موغادیشو(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ ال نینوکے باعث5 سے 17 سال کی عمر کے 6 لاکھ 51 ہزار بچوں کے بے گھر ہونے کا امکان ہے جن میں سے 2 لاکھ 25 ہزار متاثرہ اضلاع کے اسکول میں ہیں۔
یونیسیف کے مطابق تعلیم کے شعبے پر سیلاب کے اثرات میں بچوں اور اساتذہ کی نقل مکانی، اسکول کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والا نقصان ، کلاس روم بلاکس، پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی سہولیات، پڑھائی اورسیکھنے کے عمل میں رکاوٹیں اور سڑکوں کی بندش شامل ہیں۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں جاری کردہ ایل نینو کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یونیسیف نے کہا کہ متوقع نقل مکانی اور نقصانات کے علاوہ اسکولوں کی طویل بندش کا زیادہ امکان ہے جس سے اسکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔