• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صومالی حکومت کاالشباب کے مطلوب سینئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰتازترین

October 05, 2022

موغادیشو(شِنہوا)صومالی نیشنل آرمی اور بین الاقوامی اتحادی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران الشباب کا سینئر رہنماء ہلاک ہو گیا ہے۔

صومالیہ کی وزارت اطلاعات ، ثقافت و سیاحت نے پیر کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد گروہ کے شریک بانیوں میں سے ایک عبداللہی نادر کے سر پر 30 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام مقرر تھا ، اسے ہفتہ کے روز وسطی جوبا خطے کے گاؤں ہرمکا میں مار دیا گیا ہے۔

صومالی حکومت کیخلاف تقریباً روزانہ دہشت گردی کے حملوں میں ملوث گروہ الشباب میں عبداللہی نادر متعدد عہدوں پر فائز رہا ہے۔ یہ 2014 میں مارے جانیوالے گروہ کے سابق سرغنہ احمد عبدی گوڈانے کے ساتھ ساتھ موجودہ الشباب رہنماء احمد دیری کے بھی قریب تھا۔

حکومت نے بتایا کہ عبداللہی نادر الشباب کے موجودہ رہنماء احمد دیری کی جگہ لینے کی پوزیشن میں تھا۔