• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صومالی فورسز نےالشباب کے 200 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیاتازترین

October 11, 2022

موغادیشو(شِنہوا)صومالی نیشنل آرمی کے فوجی دستوں نے ملک کے وسطی ضلع بلابورٹے میں ایک کارروائی کےدوران الشباب کے 200 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کےمطابق عسکریت پسند ضلع بیلڈوینے اور بلابورڈے کو جوڑنے والی سڑک کو بند کرنے اور حملہ کرنےکا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن فورسز نے بروقت خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

صومالی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ان عسکریت پسندوں کا مقصد بیلڈوینے اور بلابورڈے قصبوں کے مابین سڑک کو بلاک کرنا تھا لیکن انہوں نے صورتحال کا غلط اندازہ لگایا اور جھڑپ شروع ہوگئی۔

حکومت نواز ملیشیا کی حمایت یافتہ صومالی فورسز نے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران وسطی صومالیہ میں کی جانیوالی کارروائیوں میں 40 سے زائد دیہات کو آزاد کرا لیا ہے اور الشباب کے 500 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔