موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ کی نیشنل آرمی نے وسطی قصبے ہراردھیرے کے قریب شدید لڑائی کے بعد الشباب کے 39 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
فوجی کمانڈر محمد تہلیل بیہی نےسرکاری ریڈیو موغادیشو کو بتایا کہ بین الاقوامی شراکت داروں کی حمایت یافتہ مقامی فورسز نے جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا جنہوں نے میدان جنگ سے فرار ہونے پر ایک مسافر بس کو نذر آتش کر دیا تھا۔
بیہی نے کہا کہ ہماری افواج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کئی محاذوں پر پیش رفت کر رہی ہیں۔ یہ جھڑپ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اتوار کو عسکریت پسند گروپ کے تباہ کن حملے کے ایک دن بعد ہوئی۔