• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صومالی فوج نے الشباب کے 30 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیاتازترین

October 05, 2023

موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ کےوسطی قصبے وسل کے قریب گالموڈگ ریاست کی فورسز کی حمایت یافتہ الشباب اور صومالی نیشنل آرمی (ایس این اے ) کے درمیان شدید لڑائی میں الشباب کے 30 سے زائد عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ 

صومالیہ کے اطلاعات، ثقافت اور سیاحت کے نائب وزیر عبدالرحمن یوسف العدالہ نے جمعرات کو کہا کہ مشترکہ فورسز نے الشباب کے عسکریت پسندوں کو شکست دی جو مدوگ کے مشرق میں واقع علاقوں میں دوبارہ منظم ہو رہے تھے  جبکہ کارروائی میں انہیں ان کے گڑھ سے باہر نکال دیاگیا۔

عبدالرحمن یوسف العدالہ نے کہاکہ  یہ دہشت گردوں کے لیے سب سے  خوفناک دن تھا جب ایس این اے اور گالموڈگ ریاستی فورسز نے ان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ آپریشن جمعرات کو اپنے دوسرے دن میں داخل ہواجس کا مقصد دہشت گردوں کو علاقے سے بے دخل کرنا ہے۔

 گالموڈگ ریاستی حکام نے تصدیق کی کہ سیکورٹی اہلکاروں کی بھی ہلاکتیں ہوئیں اور کچھ اہلکار عسکریت پسند گروپ کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے گئے تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔

الشباب کے عسکریت پسندوں نے اسی علاقے کے وسیل قصبے کے قریب ایک گاؤں میں 58 فوجیوں کو ہلاک، 71 کو زخمی کرنے اور چار گاڑیاں قبضے میں لینےکا دعویٰ کیا ہے۔