سٹاک ہوم(شِنہوا) سویڈن کے ماہرجینیات سوانتے پابو کو 2022 کا نوبل انعام برائے فزیالوجی یا میڈیسن ان کی معدوم انسانوں اور انسانی ارتقاء کے جینوم سے متعلق تحقیق پر دیا گیا ہے۔
نوبل کمیٹی نے پیرکو ایک بیان میں کہاکہ ابتدائی تحقیق کے ذریعےسوانتے پابو نے بظاہر ایک ناممکن چیز کوانجام دیا انہوں نے موجودہ دور کے انسانوں کے معدوم رشتہ دار نیندرتھال کے جینوم کوترتیب دیا۔ اس سے قبل نامعلوم ہومینن، ڈینیسووا کی سنسنی خیز دریافت کا کارنامہ بھی انہوں نے انجام دیا۔
سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق تقریباً 70ہزار سال قبل افریقہ سے ہجرت کے بعد ان ناپید ہومینز سے ہومو سیپینز(موجودہ انسان) میں جین کی منتقلی ہوئی تھی۔