سٹاک ہوم(شِنہوا) سویڈن نے نورڈ سٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کی تحقیقات بند کر دی ہیں،استغاثہ کے مطابق اس واقعہ کا کوئی مجرم نہیں ملا۔ سویڈش پبلک پراسیکیوشن اتھارٹی نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ گیس پائپ لائنز نورڈ اسٹریم 1 اور 2 میں ہونے والی تخریب کاری واقعہ کی تحقیقات بند کر دی گئی ہیں ،تحقیقات کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ معاملہ سویڈن کے دائرہ اختیارسےباہر ہے۔
تحقیقات کے پبلک پراسیکیوٹرمیٹس لجنگ کیوسٹ نے کہا کہ بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی ایک بڑی تعداد کا تجزیہ کیا گیا ،وسیع پیمانے پر کرائم سین کی تفتیش کی گئی اور اس معاملے پر متعدد انٹرویوز کیے گئے ۔ ہمارے پاس جو صورتحال ہے اس کے پس منظر میں، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس معاملے میں سویڈن کا دائرہ اختیار لاگونہیں ہوتا۔