• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سویڈن میں جوہری ری ایکٹرکی مرمت آئندہ سال تک تاخیرکا شکارتازترین

September 14, 2022

سٹاک ہوم(شِنہوا) سویڈن میں زیرمرمت چھ  جوہری ری ایکٹروں میں سے ایک کی مرمت کا کام 31 جنوری تک دو ماہ کی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

پلانٹ کی مالک توانائی کمپنی، واٹن فال نےدو ہفتے قبل کہا تھا کہ  رنگالز 4 ری ایکٹر کا ایک اہم حصہ سالانہ دیکھ بھال کے  کے دوران خراب ہو گیا ہے جس کی مرمت30 نومبر تک مکمل ہو جائے گی۔

تاہم کمپنی کی جانب سے منگل کو بتایاگیاکہ  اس پلانٹ سے پیداوارسردیوں تک دوبارہ شروع نہیں کی جاسکے گی،جس سے  یورپ بھر میں توانائی کے جاری بحران کے دوران  بجلی کی فراہمی کو مزید دھچکا لگا ہے۔

رنگالزنیوکلیئر پاور پلانٹ کےچیف ایگزیکٹیو آفیسر بجورن لنڈے نےسویڈش ٹیلی ویژن کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ یہ ہمارے لیے اور سویڈن میں بجلی کی فراہمی دونوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے۔