جنیوا(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی)کی 10 ویں سالگرہ اور سوئٹزرلینڈ اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کے موقع پر جنیوا میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد جنیوا کے انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل میں سوئس چینی موسیقار ژا یوآن اور سوئس سینٹ پریکس چیمبر آرکیسٹرا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔ تقریب کا آغاز سوئس اور چینی قومی ترانوں سے کیا گیا جس کے بعد مشہور یورپی اوپرا، چینی پیانو کنسرٹس اور دنیا کے دیگر حصوں سے موسیقی کے اقتباسات پیش کیے گئے جن میں جیوچینو روسینی کی "ولیم ٹیل اوورچر" اور ایل وی کیمنگ کی "اوڈ ٹو دی ریڈ فلیگ" شامل ہیں۔ شام کا پروگرام مرتب کر نے والے آرکیسٹرا کے رہنما ژا یوآن نے شِنہوا کو بتایا کہ کنسرٹ کا موضوع ہمہ جہت تعاون بارے تھا۔ اس کنسرٹ کا اہتمام سوئس-چائنیز ایسوسی ایشن آف فوجیان (چین کے جنوب مشرقی ساحل پر ایک صوبہ) نے کیا تھا جس میں سوئس-چینی ٹورازم ایسوسی ایشن اور سوئس-چائنیز کلچرل اینڈ آرٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن جیسے بڑے سوئس-چینی گروپس کی حمایت حاصل تھی۔ تقریبا30 سوئس چینی نوجوانوں نے "اوڈ ٹو دی سلک روڈ" گایا۔ اس کے بعد سوئس-چینی پیانو نواز میلوڈی ژا نے "یلو ریور کنسرٹو" اور "بلیو ریپسوڈی" کی دھن بجائی۔