جنیوا(شِنہوا) سوئس لاجسٹکس کمپنی کوہنے پلس ناگل چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات اوراس کی مستحکم کھپت کی طاقت کی بدولت چینی معیشت کے بارے میں بہت پراعتماد ہے۔
کمپنی کے ایشیا بحرالکاہل کے صدر نے کہا ہے کہ یہ کمپنی دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی ۔
کوہنے پلس ناگل کے ایشیا بحرالکاہل خطے کے صدر وونگ سیو لونگ نے شنگھائی سے ایک ورچوئل انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ چین ہمارے لیے بہت اہم کردار ادا کرتا رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ بات کھلے دل سے کہی ہے کہ دنیا چین کے بغیر نہیں رہ سکتی اور چین باقی دنیا کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ ایک بہت ہی باہم جڑا ہوا رشتہ ہے جو برقراررہے گا۔
سوئٹزرلینڈ کے سینڈ لیگی میں صدر دفتر قائم کر نے والا سوئس گروپ دنیا کی معروف لاجسٹکس کمپنیوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں سمندری اور فضائی مال برداری کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
سیو لونگ نے چینی معیشت کی کارکردگی کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم باقی دنیا کے ساتھ تعاون بارے بہت پراعتماد ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ معیشت آگے بڑھے گی۔
سال 2023کے لیے چین کی مجموعی ملکی پیداوار کے تقریباً 5 فیصد کے ہدف کا حوالہ دیتے ہوئے کمپنی کے صدر نے کہا کہ بڑی آبادی کے باعث چین میں خرچ کرنے کی صلاحیت کا کہیں اورکوئی متبادل نہیں ہے اور کم از کم مسقبل قریب میں توکوئی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ فیصد ایک بہت اہم ہندسہ ہے۔ اسی لیے ہمیں بہت یقین ہے کہ ہم چین میں مناسب وقت پر مناسب جگہوں پر سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔