• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سوئس کاروباری رہنما بی آر آئی، چین-سوئس اقتصادی تعاون بارے پرامیدتازترین

October 09, 2023

جنیوا( شِنہوا) سوئس۔چائنیز چیمبر آف کامرس (ایس سی) کے صدر فیلکس سٹر نے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارتی نقطہ نظر کے بارے میں امید کا اظہار کیا ہے۔

فیلکس سٹر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔  10 سال جب اسے شروع کیا گیا تھا تو یہ دنیا کے لئے بالکل نیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ صدیوں اور ہزاروں سال پرانی تجارتی راہداریوں اور تجارتی راستوں کی بحالی تھی۔ تجارت کی جدید کاری نے ان قدیم چینلز کو دوبارہ  شروع کرنے پر زور دیا۔

بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور اس کے مقاصد کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانے میں کئی دہائیاں لگیں گی۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے جس میں صرف 10 سال لگتے ہیں۔

چین کی جانب سے  2013 میں تجویز کردہ بی آر آئی کا مقصد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لئے قدیم شاہراہ ریشم کے تجارتی راستوں کے ساتھ ایشیا کو یورپ اور اس سے آگے جوڑنے والے تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی تعمیر کرنا ہے۔

بی آر آئی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں علاقائی اور غیر چینی کمپنیز کے شامل ہونے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سٹر نے کہا کہ ایک خوشحال اور متحد عالمی معیشت کے لئے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہر ملک اور ہر کوئی متعلقہ اور کم خرچ انداز میں اس بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکے۔

انہوں نے کہا کہ چین عالمی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو نے خاص طور پر ایکو مراکز اور ایکو سینٹرز کو ایک ساتھ جوڑنے کے معاملے میں یقینی  مدد کی ۔