• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈانی گاؤں میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد کی خوفناک اطلاعات ہیں، اقوام متحدہتازترین

June 07, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے انہیں سوڈان کی الجزیرہ ریاست کے ایک گاؤں پرباغیوں کے حملے میں ہلاکتوں کی ایک بڑی تعداد کی خوفناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آرایس ایف) کی جانب سے بدھ کو ہونے والے حملوں میں ود النورہ گاؤں میں 100 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے چیف ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ  سوڈان میں ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر کلیمینٹائن نکویتا سلامی نے ان حملوں پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ کلیمینٹائن نے کہا کہ ہمیں آبادی والے شہری علاقوں میں شدید فائرنگ اور دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں آر ایس ایف نے زمینی کارروائیاں کرنے کی تصدیق کی ہے۔ دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کی  نسل کشی کی روک تھام کی خصوصی مشیر ایلس نیڈریٹو نے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔