ادیس ابابا (شِنہوا) سوڈان میں جاری صورتحال کے پیش نظر ایتھوپیا آنے والے افراد کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور(یو این او سی ایچ اے) نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ لوگ سوڈان سے میٹیما کے سرحدی قصبے کے ذریعے ایتھوپیا آ رہے ہیں جن کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 440 سے زائد افراد ایتھوپیا کے بینشانگل گوموز خطے میں کرمک سرحدی کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے ایتھوپیا میں داخل ہو چکے ہیں۔
ایجنسی کے مطابق سوڈان میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایتھوپیا کے گامبیلا خطے میں پگاک / بوبیر سرحدی کراسنگ پر نئے آنے والے افراد کی اطلاع ملی ہے۔
یو این او سی ایچ اے کے اعداد و شمار کے مطابق آمدہ افراد کا تعلق 60 قومیتوں سے ہے اور سب سے بڑا گروہ ایتھوپینز ، سوڈانیوں اور ترک کا ہے۔
اس سے قبل یو این او سی ایچ اے نے اعلان کیا تھا کہ جن لوگوں کو نقل مکانی کی ضرورت ہے ان کے لیے پناہ گاہیں اور استقبالیہ کے علاقے زیر تعمیر ہیں اور مزید طبی امداد فراہم کی جائے گی۔
سوڈان میں 15 اپریل سے دارالحکومت خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان مہلک مسلح جھڑپیں ہو رہی ہیں اور دونوں فریق ایک دوسرے پر تنازعہ شروع کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔