خرطوم(شِنہوا) سوڈان کی وسطی ریاست الجزيرہ کے ایک گاوں پر ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
آر ایس ایف کے متحارب دھڑے، سوڈان کی مسلح افواج (ایس اے ایف ) نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ۔ آر ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے مستنفرین کے ایک گروپ پر حملہ کیا ہے، یہ گروپ علاقے میں سوڈانی فوج کے ساتھ مل کر لڑ رہاہے۔ ریاست کے دارالحکومت ود مدنی سے مزاحمتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ود النورہ گاوں میں ہونے والے حملے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ شدید زخمی ہیں جس سے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔