خرطوم(شِنہوا)سوڈان کی شمالی ریاست میں سونے کی ایک کان منہدم ہونے سے کم سےکم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سنا کا عینی شاہدین کے حوالے سے کہنا ہے کہ وادی حلفہ کے علاقے میں جبل الاحمر کان میں کنواں مہندم ہونے سے درجنوں کان کن پھنس گئے۔
رپورٹ کے مطابق 10 کان کنوں کی لاشیں جن میں زیادہ تر نوجوان تھے اور تین زخمی افراد کو وادی حلفہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
مقامی سیکیورٹی کے مطابق امدادی کارروائیوں میں دشواری کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔