اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں 7لاکھ بچوں کو جاری لڑائی کی وجہ سے شدید ترین غذائی قلت کا سامناہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کے ترجمان جیمز ایلڈر نے سوڈان کی صورتحال کو "دنیا میں بچوں کی سب سے بڑی نقل مکانی" قرار دیا، جس میں 40لاکھ بچے بے گھر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 300 دنوں تک یومیہ 13ہزار بچے بے گھر ہوئے۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے حال ہی میں سوڈان میں فوری انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے2ارب 70کروڑ ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا، لیکن مجموعی اپیل میں سے صرف چار فیصد امداد ہی مل سکی تھی۔