جوبا(شِنہوا) سوڈان میں مسلح افواج (ایس اے یف ) اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں اپریل 2023 کے وسط سے اب تک5لاکھ 42ہزار افراد جنوبی سوڈان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ واپس آنے والوں میں 80 فیصد جنوبی سوڈانی اور 19 فیصد سوڈانی باشندے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ سوڈان سے اب بھی بہت سارے لوگ فرار ہو رہے ہیں، جن میں اوسطاً روزانہ کی بنیاد پر سوڈانیوں کی تعداد زیادہ ہے۔
او سی ایچ اے نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک تقریباً 1لاکھ 7ہزار802 مہاجرین اور پناہ گزین جنوبی سوڈان پہنچے ہیں، جن میں سے 94 فیصد یا 1لاکھ 1ہزار97 افراد کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کی گئی ہے۔