خرطوم(شِنہوا)سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم 676 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
انسانی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر(اوسی ایچ اے) کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں خاص طور پر خرطوم اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مسلسل 30 دنوں سے جاری ہیں جس میں کم سےکم 676 افراد ہلاک اور 5 ہزار 576 زخمی ہوئے چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 15 اپریل سے اب تک 9 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں جن میں تقریباً 7 لاکھ 36 ہزار 200 اندرونی طور پر بے گھر ہوئے ہیں اور تقریباً 2 لاکھ نے پڑوسی ممالک میں پناہ لی ہے۔
اپریل کے وسط میں جھڑپیں شروع ہونے کے بعد خاص طور پر درجنوں فیکٹریوں کو لوٹنے اور جلانے کے بعد سے سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے رہائشی خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق تقریباً 1 کروڑ 58 لاکھ سوڈانی یعنی سوڈان کی تقریباً ایک تہائی آبادی کو 2023 میں انسانی امداد کی ضرورت ہو گی جبکہ جنگ کے نتیجے میں یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔