خرطوم(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین(آئی او ایم) نے کہا ہے کہ سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور نیم فوجی سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان طویل تنازعہ کی وجہ سے تقریباً 58 لاکھ افراد سوڈان میں بے گھر ہوئے ہیں۔
آئی او ایم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ ڈسپلیسمنٹ ٹریکنگ میٹرکس (ڈی ٹی ایم) سوڈان کا تخمینہ ہے کہ 45 لاکھ 51 ہزار 795 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
تخمینے کے مطابق اس تنازعے کی وجہ سے 12 لاکھ 37 ہزار 103 افراد نے مصر، لیبیا، چاڈ، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا جیسے سرحد پار ہمسایہ ممالک میں مخلوط نقل و حرکت کی ہے۔