جوبا (شِنہوا) جنوبی سوڈان میں وارپ اسٹیٹ اور پڑوسی لیکس اسٹیٹ اور یونٹی اسٹیٹ کے مسلح نوجوانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپوں میں کم سے کم 19 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
وارپ اسٹیٹ کے وزیر اطلاعات ولیم وول میوم نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں جامع معلومات موصول ہوئی ہیں کہ جھڑپوں میں رمبیک نارتھ کاؤنٹی کے پاکام، لیکس اسٹیٹ کی کیوبیٹ کاؤنٹی کے گوک ٹوچ اور یونیٹی اسٹیٹ کی پنی جار کاؤنٹی کے نویر ادوئی سے حملے کئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی سوڈان کی عوامی دفاعی فورس کو روانہ کیا گیا جنہوں نے تشدد پر کامیابی سے قابو پا لیا۔
میوم نے دونوں پڑوسی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ان کی ریاست کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔