• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان میں انسانی صورتحال اب بھی بگڑ رہی ہے: امدادی سربراہ اقوام متحدہتازترین

June 16, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)سوڈان میں تنازع اپنے تیسرے مہینے میں داخل ہو رہا ہے تاہم ملک بھر میں انسانی صورتحال بدستور ابتر ہوتی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ کیانڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی اموراورہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹرمارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کے دارفر میں صورتحال انسانی المیہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تقریبا 17 لاکھ لوگ اب اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ تقریبا 5 لاکھ افراد نے سوڈان سے باہر پناہ حاصل کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طبی اور انسانی اثاثوں کی لوٹ مار بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ کسان اپنی زمین تک پہنچنے سے قاصر ہیں جس سے خوراک کے عدم تحفظ کا خطرہ مزید بڑھ  رہاہیاورصنفی بنیاد پر تشدد کی اطلاعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔گریفتھس نے ایک بیان میں کہا کہ میں خاص طورپردارفر کے حالات سے پریشان ہوں جہاں لوگ ایک ڈرانے خواب جیسی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنگین انسانی حالات کے علاوہ دارفر میں فرقہ وارانہ تشدد پھیل رہا ہے جس سے20 سال قبل شروع ہونے والا نسلی کشیدگی کا مہلک تنازع دوبارہ جنم لینیکا خطرہ ہے۔