• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےمشرقی سیکٹر میں فضائی حدود کھول دیتازترین

August 16, 2023

خرطوم(شِنہوا)سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے مشرقی سیکٹر میں فضائی ٹریفک کے لیے فضائی حدود بحال کردی۔

خرطوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے مشرقی سیکٹر میں فضائی ٹریفک کے لیے فضائی حدود کھولنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے مشرقی شہر پورٹ سوڈان میں ایک متبادل فضائی نیوی گیشن سنٹر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔