اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان کی نصف سے زیادہ آبادی کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نےروزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ سوڈان کی نصف سے زیادہ آبادی یعنی 2کروڑ60لاکھ انسانوں کو اب شدید بھوک کا سامنا ہے، جن میں سے 7لاکھ 55ہزار لوگوں کوتباہ کن حالات کا سامنا ہے جبکہ ملک میں بھوک سے اموات بھی ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔
ڈوجارک نے کہا کہ انٹیگریٹڈ فوڈ سیکورٹی فیز کلاسیفیکیشن (آئی پی سی) کی تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق، سوڈان میں تاریخ میں پہلی بار تباہ کن بھوک کی صورتحال کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں ملک کے چودہ علاقوں کو "قحط کے خطرے سے دوچار" قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آپ کے لیے صورتحال کو کچھ حد تک سمجھنے کے لیے یہ بتانا ہی کافی ہے کہ ہردو میں سے ایک سوڈانی ہرروز اپنی بھوک مٹانے کی کوشش میں مصروف ہے۔