• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان کی معاشی امداد فوری اور غیرمشروط پر بحال کی جائے ، چینتازترین

March 21, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے مندوب نے کہا ہے کہ متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو فوری اور غیر مشروط طور پر سوڈان کی معاشی امداد دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔

سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ ملک کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کی کوشش کریں۔

دائی نے سوڈان کی سیاسی صورتحال میں پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں شامل متعلقہ فریقوں کی طرف سے دکھا یا جانے والا سیاسی عزم اور مشاورت کا جذبہ چین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سوڈان کی زیر قیادت اور سوڈان کے اپنے سیاسی عمل پر قائم رہنے اور جامع مذاکرات کو جاری رکھنے میں تمام فریقوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ اتفاق رائے کو بڑھایا جاسکے اور ملک کے لئے موزوں ترقیاتی راہ تلاش کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان میں معاشی اور انسانی صورتحال تشویشناک ہے۔

اقوام متحدہ نے اندازہ لگایا ہے کہ 2023 میں سوڈان کی ایک تہائی آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

دائی نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی امداد میں کمی سوڈان میں انسانی ہمدردی سے متعلق امدادی کاموں کو شدید متاثر کرتی ہے۔