خرطوم(شِنہوا) سوڈان کے فوجی اور سویلین رہنماؤں کے مابین سیاسی تعطل کو ختم کرنے اور 2 سالہ عبوری سویلین اتھارٹی قائم کرنے کیلئے ایک سیاسی فریم ورک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
پیر کے روز سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دگالو نے سوڈانی فوجی دستوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔
دریں اثناء سیاسی قوتوں کی جانب سے فریڈم اینڈ چینج الائنس کی افواج، انقلابی محاذ، دیگر سیاسی تنظیموں، مزدور یونینز اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔