خرطوم(شِنہوا)سوڈان کی وزارت خارجہ نے پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) پر دارالحکومت خرطوم کے شمال مغرب میں واقع اومدرمان شہر پر بھاری توپ خانے سے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس میں بچوں سمیت 10 شہری جاں بحق ہوئے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایف نے جمعرات کو اومدرمان کے شمال میں الجرافہ محلے میں ایک پر ہجوم پبلک ٹرانسپورٹ سٹیشن پر بھاری توپ خانے سے حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گولہ باری سےجاں بحق ہونے والوں کی تعداد10 تھی جن میں بچے بھی شامل تھے جبکہ بڑی تعداد میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
بیان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک ہے۔