• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ سے رواں سال 10 ہزار سے زیادہ چین یورپ مال بردار ٹرینیں چلائی گئیںتازترین

August 22, 2024

ارمچی(شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی دو بڑی ریلوے بندرگاہیں ہورگوس پورٹ اور الاتاؤ پاس سےرواں سال اب تک 10 ہزار سے زائد چین یورپ مال بردار ٹرینیں چلائی گئیں۔ 

چائنا ریلوے ارمچی بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے کے مطابق ان  اعداد و شمار  میں گزشتہ سال کے مقابلے9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس وقت الاتو پاس ایسی مال بردار ٹرینوں کے لیے 120 آپریٹنگ روٹس کا نظام چلارہاہے جو 21 ممالک اور خطوں کے ساتھ رابطوں کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ ہورگوس پورٹ کے ذریعے85 مقامات پر مال بردارٹرینوں کی آمد و رفت ہورہی ہے۔